سعودی سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنا رہے ہیں، پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن: محمد اورنگزیب

0
224

کراچی: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے وژن 2030 سے قابلِ تقلید رہنمائی حاصل کر سکتا ہے اور خطے میں سرمایہ کاری کے مواقع کھلے ہیں۔

سعودی سرمایہ کاروں اور اوورسیز چیمبر آف کامرس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے جبکہ وژن 2030 عالمی سطح پر ایک منفرد اور کامیاب ماڈل کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی ہے، جو باہمی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پاکستان نے حکومتی اصلاحات اور پالیسیوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کیا ہے، تمام میکرو اکنامک اشارے مثبت رجحان دکھا رہے ہیں اور عالمی سطح کی تین بڑی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستانی معیشت کو بہتر سمت میں قرار دے چکی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ٹیکس، توانائی اور دیگر معاشی شعبوں میں بنیادی اصلاحات پر عمل جاری ہے، اور یہ عمل تمام متعلقہ فریقوں کی مشاورت سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی ہمارا اگلا ہدف ہے جس سے شفافیت اور معاشی نظم و ضبط میں بہتری آئے گی۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ وہ آئی ایم ایف کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے آج رات واشنگٹن روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا