اٹلی،نقاب پر پابندی کیلئے نیا بل پیش کرنے کا اعلان

0
239

اٹلی کی حکمران جماعت ’برادرز آف اٹلی‘ نے عوامی مقامات پر مسلم خواتین کے برقع اور نقاب پر پابندی کے لیے نیا بل پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسلامی علیحدگی پسندی کے خلاف ہے، جبکہ ناقدین اسے مذہبی آزادی پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔

بل کے مطابق دکانیں، اسکول، دفاتر اور سرکاری اداروں میں برقع یا نقاب پہننا منع ہوگا، اور خلاف ورزی کی صورت میں 300 سے 3 ہزار یورو تک جرمانہ ہوگا۔ اس میں مساجد کی فنڈنگ، جبری شادیوں اور غیر ملکی مذہبی فنڈز کی شفافیت کے مسائل بھی شامل ہیں۔

یہ بل وزیراعظم جورجیا میلونی کی حکومت کے وسیع ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اگر منظور ہو گیا تو اٹلی یورپ کا پہلا ملک نہیں ہوگا جہاں اس طرح کی پابندی لگے، کیونکہ فرانس، بیلجیئم، نیدرلینڈ، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، ڈنمارک، بلغاریہ اور جرمنی میں پہلے سے پابندیاں موجود ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا