بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں 19 سالہ طالبہ ماؤلیکا نے خودکشی کرلی۔
ماؤلیکا سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی اور کالج کی والی بال ٹیم سے وابستہ تھی۔
طالبہ کے والد کے مطابق ٹیم کے کوچ امباجی نے کئی دنوں سے ان کی بیٹی کو جنسی طور پر ہراساں کیا اور زلیل کیا۔
بیٹی کے انکار کے بعد کوچ کی بدسلوکی سے ماؤلیکا شدید ذہنی تناؤ میں مبتلا ہو گئی تھی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ بھارت میں کھیلوں میں خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ ہراسانی کے سلسلے کا تازہ واقعہ ہے۔






