لاڑکانہ میں دو موٹر سائیکلوں کا تصادم، تین افراد جاں بحق

0
122

لاڑکانہ کے علاقے بیڑو چانڈیو کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے آپس میں ٹکرانے سے تین افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ تصادم مخالف سمتوں سے آنے والی موٹر سائیکلوں میں ہوا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

حادثے میں ایک 22 سالہ نوجوان زخمی ہوا جسے لاشوں سمیت مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا