ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز اچھے انداز میں کرنے کی کوشش ہوگی:شان مسعود

0
190

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ نئی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بہتر اور مثبت آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ٹیم مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اُترے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پی سی بی نے ریڈ بال کرکٹ کے لیے سنجیدہ منصوبہ بندی کی ہے۔ ریڈ بال کیمپ لگائے گئے جبکہ کئی کھلاڑیوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر اپنی فارم اور فٹنس برقرار رکھی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا مضبوط اور چیمپئن ٹیم ہے، ان کے خلاف اچھا کھیل کر اپنا مورال بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 20 وکٹیں لینا ضروری ہوتا ہے اور اسی حکمت عملی کو سامنے رکھ کر تیاری کی جا رہی ہے۔

کپتان نے کہا کہ رواں ٹیسٹ سائیکل میں ہوم سیریز کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ گزشتہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں نتائج تسلی بخش نہیں تھے تاہم کچھ مثبت پہلو بھی سامنے آئے۔ پوری کوشش ہے کہ اس بار ابتدا ہی سے مضبوط پرفارمنس دیں۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ اگر فلیٹ وکٹوں پر دونوں ٹیمیں 600 رنز بنا دیں تو اس کا فائدہ نہیں ہوتا۔ بہتر نتائج کے لیے کبھی کبھی رنز کی قربانی دینا پڑتی ہے۔ ہر میچ میں سنچری ضروری نہیں، رنز کنڈیشنز کے مطابق بنتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قذافی اسٹیڈیم میں نئی کنڈیشنز ہوں گی اور ٹیم انہیں جلد سمجھنے کی کوشش کرے گی۔ ساجد خان ان حالات میں اہم بولر ہیں، بدقسمتی سے انہیں وائرل فلو تھا مگر کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھ کر ٹیم کو فائنل کریں گے۔

کپتان نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانا بے حد ضروری ہے۔ ماضی میں تین اسپنرز اور ایک فاسٹ بولر کے کمبی نیشن کے ساتھ گئے، مگر اب کنڈیشن دیکھ کر فیصلہ ہوگا۔ ٹیم کی تشکیل میں ریورس سوئنگ کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا