سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0
158

ہفتے کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 21 ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے بعد عالمی قیمت بڑھ کر 4 ہزار 016 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ چوبیس قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا۔ نئی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے تک پہنچ گئی۔

صرافہ بازاروں کے مطابق عالمی عدم استحکام اور بڑھتی طلب کے باعث سونے کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا