قوم کا مستقبل بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

0
153

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم کا مستقبل اس کی بیٹیوں کی کامیابیوں میں جھلکتا ہے۔

بچیوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی بچیوں کے حوصلے، ہمت اور ثابت قدمی کو خراج تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں ہمارا فخر اور مستقبل ہیں۔ ہر بیٹی کو بلا امتیاز تعلیم، صحت، تحفظ اور مواقع تک رسائی دینا پیپلز پارٹی کے مشن کا بنیادی ستون ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وژن قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہے۔ جب ایک بچی تعلیم یافتہ اور بااختیار ہوتی ہے تو وہ صرف خود کو نہیں بلکہ پوری قوم کو بلند کرتی ہے۔

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پیپلز پارٹی ایک ایسا پاکستان تعمیر کرے گی جہاں ہر بیٹی کو سیکھنے، بڑھنے اور قیادت کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا وژن ایک ایسا ملک ہے جہاں ہر بچی آزادی کے ساتھ خواب دیکھ سکے اور برابری کے ساتھ اپنی منزل حاصل کر سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا