ڈاکٹر ہما چغتائی کو خواتین کے عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا

0
176

کولمبو: بین الاقوامی امور کی ماہر ڈاکٹر ہما چغتائی کو خواتین کے عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ سری لنکا کے سابق صدر رانیل وکرماسنگھ نے پیش کیا۔

ڈاکٹر ہما چغتائی کو انسانی حقوق، خواتین کو بااختیار بنانے اور گڈ گورننس میں خدمات کے اعتراف میں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ان سمیت پچاس خواتین کو عالمی سطح پر نامزد کیا گیا تھا۔

اس کامیابی پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر ہما چغتائی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ پاکستان کے لیے عزت و افتخار کا باعث ہے۔ انہوں نے خواتین کی قومی ترقی اور عالمی سطح پر مثبت تشخص اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا