کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے گلشن اقبال تھانے کے اہلکار وریام خان کو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا۔
ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، اسلحہ اور ماسٹر چابی برآمد ہوئی، جو موٹر سائیکل کے تالے کھولنے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ دو مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی وہ موٹر سائیکل چوری کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
پولیس کے مطابق وریام خان پہلے ناجائز اسلحہ کیس میں بھی گرفتار ہو چکا ہے اور وہ چوری شدہ موٹر سائیکلیں منشیات فروشوں کو فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 7 مقدمات درج ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔






