دوران پرواز مسافر انتقال کر گیا، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

0
216

لاہور: سعودی عرب کے شہر جدہ سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں ایک عمرے سے واپس آنے والے مسافر کے اچانک انتقال کے باعث جہاز کو کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

پرواز پی اے 471 میں مسافر عبدالرشید کی طبیعت خراب ہونے پر پائلٹ نے اے ٹی سی کی اجازت سے جہاز کو تربت کے راستے کراچی موڑ دیا۔ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے جہاز کا معائنہ کیا تو مسافر کی موت ہو چکی تھی۔

پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے ڈاکٹروں کے مطابق 67 سالہ عبدالرشید کو دل کا دورہ پڑا، جس کی وجہ سے وہ انتقال کر گئے۔ مسافر کی میت کو میڈیکل ایمرجنسی ٹیم کے حوالے کیا گیا اور بعد ازاں لاہور منتقل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا