پاکستان عالمی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں ماڈل بن رہا ہے، شزا فاطمہ

0
226

دبئی: وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان آئی سی ٹی ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 14 فیصد بہتری اور یو این ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 پوزیشن کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے پیر کو جیٹکس دبئی 2025 میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کو فائیو جی، فائبر نیٹ ورک، اے آئی انوویشن ہبز، سمارٹ ڈیوائس مینوفیکچرنگ اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایکٹ اور نیشنل ڈیجیٹل اتھارٹی کے تحت ڈیجیٹل نظام میں ماڈل بن رہا ہے، جبکہ ملک میں 211,473 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل اور 20 سے زائد ڈیٹا سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیشنل اے آئی پالیسی 2030 کے تحت 1,000 اے آئی مصنوعات، 50,000 شہری اے آئی منصوبے اور 1 ملین اے آئی پروفیشنلز تیار کرنے کا ہدف ہے، اور خواتین کے آن لائن شمولیت میں 8 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔

ڈی ایف ڈی آئی 2025 میں پاکستان نے 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے کیے، جس سے ملک میں عالمی سرمایہ کاری کے دروازے مزید کھل گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا