وفاقی تعلیمی بورڈ نے نیا جامع نصاب 2024 نافذ کردیا

0
265

اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے اہم اعلان کرتے ہوئے پرانا نصاب ختم کرنے اور جامع نصاب 2024 کو فوری طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے نیا نصاب فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ طلبہ اور اساتذہ نیا نصاب بورڈ کی فیڈرل ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

وفاقی تعلیمی بورڈ کا کہنا ہے کہ نیا نصاب جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس کا مقصد طلبہ کی علمی اور ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نیا نصاب فیڈرل بورڈ سے منسلک ملک بھر کے تمام سکولوں اور کالجوں میں یکساں طور پر نافذ کیا جائے۔ فوری عمل درآمد کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا