بندوق کے زور پر تشدد کرنے والا شخص ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
337

وئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ’’ناراض بلوچ‘‘ کی اصطلاح دہشت گردی کو جواز دینے کے لیے متعارف کرائی گئی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ جو شخص بندوق کے زور پر تشدد کرے، وہ ناراض نہیں بلکہ دہشت گرد ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں شورش نہیں بلکہ علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں، اور بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کا اس میں واضح کردار ہے۔

انہوں نے نوجوانوں اور ریاست کے درمیان فاصلے بڑھانے والے سوشل میڈیا پروپیگنڈے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی ذمہ داری ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی استعداد بڑھانے کے لیے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے 24 ذیلی اضلاع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی کی گئی اور غیر فعال اسکولز و بنیادی طبی مراکز کو فعال بنایا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں گورننس کی بہتری اور ترقیاتی اقدامات جاری ہیں، اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں نمایاں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا