مصطفیٰ قریشی کی ٹانگ ٹوٹ گئی

0
125

فلم انڈسٹری کے معروف اداکار مصطفیٰ قریشی نے کراچی کی خستہ سڑکوں پر چہل قدمی کے دوران حادثے کا شکار ہو کر اپنی ٹانگ کی ہڈی توڑ دی۔

مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ فجر کی نماز کے بعد وہ گھر کے باہر معمول کی چہل قدمی کر رہے تھے کہ اچانک سڑک کے ٹوٹے ہوئے حصے میں پاؤں پھنس گیا۔ زور سے گرنے کے باعث سر بھی روڈ سے ٹکرایا اور ٹانگ ٹوٹ گئی، اللہ کا شکر کہ آنکھ محفوظ رہی۔

اداکار نے شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر سڑکوں کی مرمت کریں۔

مصطفیٰ قریشی آج رضا ربانی کی کتاب کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں پلاسٹر کے بعد 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

فلمی ستاروں اور مداحوں نے مصطفیٰ قریشی کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کی ٹوٹی سڑکوں پر توجہ دی جائے تاکہ ایسے حادثات دوبارہ نہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا