آئی ایم ایف سے رواں ہفتے سٹاف لیول معاہدہ طے پا جائے گا، محمد اورنگزیب

0
149

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں کہا کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کے طے پانے کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام نے پاکستان کی 370 ارب ڈالر معیشت کو سہارا دیا اور مہنگائی و مالی بحران کے بعد استحکام کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام سے قبل پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرے گا جبکہ اگلے سال عالمی مارکیٹ میں کم از کم ایک ارب ڈالر کا بانڈ متوقع ہے، جس میں یورو، ڈالر یا سکوک تمام آپشنز کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر نے حکومت کے نجکاری پروگرام پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ پی آئی اے اور تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی فروخت میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پی آئی اے کے لیے اہل سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے، پانچ گروپس نے نج کاری میں حصہ لینے کا اظہار کیا ہے، جن میں ایئربلیو، لکی سیمنٹ، عارف حبیب اور فوجی فرٹیلائزر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا