پاک ترک کمپنیوں کے درمیان سمندر میں تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے

0
164

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے درمیان فارم آؤٹ ایگریمنٹ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کی سرکاری کمپنیاں پاکستانی سمندر میں تیل اور گیس کی تلاش کریں گی۔

پی پی ایل نے شیئر ہولڈرز کو بتایا کہ ترکش پیٹرولیم کو انڈس سی بلاک میں 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے، جبکہ ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کے پاس 20-20 فیصد حصہ ہے۔ معاہدے کے لیے دونوں حکومتوں نے مکمل تعاون فراہم کیا۔

پی پی ایل کا کہنا ہے کہ اس شراکت داری سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور ملکی تیل و گیس کی پیداوار کو فروغ ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا