امریکہ نے جنوبی افریقہ کے سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا

0
123

واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سفیر ابراہیم رسول کو امریکہ میں خیرمقدم نہیں کیا جائے گا اور انہیں ‘ناپسندیدہ شخصیت’ قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بیان میں کہا کہ ابراہیم رسول ایک ریس بیٹنگ سیاست دان ہیں جو صدر ٹرمپ اور امریکہ سے نفرت کرتے ہیں، لہٰذا امریکہ ان سے کوئی بات نہیں کرے گا۔

اس بیان کے بعد جنوبی افریقہ کے سفارت خانے کی جانب سے تاحال کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکہ اور جنوبی افریقہ کے تعلقات میں سرد مہری پائی جاتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے متنازع اراضی ایکٹ کے باعث جنوبی افریقہ کی امداد معطل کر دی تھی اور کہا تھا کہ سفید فام افراد کی ملکیت والے زرعی فارمز پر قبضہ کرنے والے کسان امریکہ میں آباد ہونے کے لیے خوش آمدید ہوں گے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا نے اپنے حالیہ بیان میں وضاحت کی کہ ان اقدامات کا مقصد آئین کے مطابق ماضی کے نسلی امتیاز کے اثرات دور کرنا ہے اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا