امریکی سینیٹ سے حکومتی اخراجات کا بل منظور، شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا

0
114

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے جمعے کو حکومتی اخراجات کا بل 54 کے مقابلے میں 46 ووٹوں سے منظور کر لیا، جس کے بعد حکومت کے جزوی شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا۔ یہ بل گزشتہ ہفتے ایوانِ نمائندگان میں بھی کثرتِ رائے سے منظور کیا جا چکا تھا۔

اس بل کی منظوری سے امریکی حکومت کو اگلے چھ ماہ کے لیے فنڈنگ مل سکے گی، تاہم گزشتہ برس کے مقابلے میں فنڈنگ تقریباً سات ارب ڈالر کم ہے۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان قلیل المدتی جاری قرارداد (سی آر) پر اختلافات دیکھنے کو ملے، تاہم اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا کہ شٹ ڈاؤن “بہت بدترین آپشن” ہے۔

ایوانِ نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی نے سینیٹ ڈیموکریٹس پر زور دیا کہ وہ شومر کے خلاف جائیں، لیکن صدر ٹرمپ نے فنڈنگ بل کی منظوری پر شومر کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ہمت سے صحیح کام کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا