پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کی ملکیتی یا لیز پر حاصل کردہ کوئی بھی ایئرکرافٹ پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکے گا۔ یہ پابندی بھارتی فوجی پروازوں پر بھی لاگو ہوگی۔
نوٹم میں واضح کیا گیا کہ یہ پابندی 15 اکتوبر سے 24 نومبر 2025 تک نافذ رہے گی۔ اس اقدام کی وجہ رواں سال مئی میں بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود پر حملہ بتایا جاتا ہے، جس کے بعد پاکستان نے بطور ردعمل فضائی حدود بند کی تھیں۔
فضائی پابندی کے تسلسل کے نتیجے میں بھارتی ایئرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا ہے، جو اربوں روپے تک پہنچ چکا ہے۔






