بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ اور کلاسیکی رقص کی ماہر مدھومتی 87 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ بدھ کے روز انتقال کر گئیں۔ مدھومتی نے آنکھیں، ٹاور ہاؤس، شکاری اور مجھے جینے دو جیسی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری اور رقص سے بےپناہ شہرت حاصل کی۔
وہ کئی دہائیوں تک بھارتی سنیما میں اپنی دلکش پرفارمنس اور منفرد ڈانس اسٹائل کے باعث شائقین کے دلوں پر راج کرتی رہیں۔ ان کے انتقال پر شوبز دنیا کی متعدد شخصیات نے اظہارِ افسوس کیا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اداکار اکشے کمار نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدھومتی ان کی پہلی اور ہمیشہ کی استاد تھیں۔






