صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ہتھیار ڈالے اور امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرے۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ مسئلہ ہتھیاروں کا محدود وقت میں حل ہونا چاہیے اور اگر حماس نے تعاون نہ کیا تو امریکہ خود انہیں ہتھیاروں سے محروم کردے گا۔
ٹرمپ کے مطابق حماس نے بتایا تھا کہ وہ امن معاہدے کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہیں، تاہم اب تک صرف چند لاشیں واپس کی گئی ہیں اور مکمل عمل ابھی باقی ہے۔ امریکی صدر نے غزہ میں مبینہ ہلاکتوں پر بھی ردعمل دیا اور کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی ایسے اقدامات دیکھے گئے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گے، جس میں غزہ کی تعمیر نو، تکنیکی حکومت اور بین الاقوامی نگرانی شامل ہوگی، تاہم حماس ابھی تک اس پر مکمل آمادگی ظاہر نہیں کر سکی۔