وزیراعظم شہباز شریف اور نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
رابطے کے دوران وزیراعظم نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وفاقی حکومت کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاق ملک کے مفاد میں صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔
سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مرکز اور خیبرپختونخوا کے درمیان تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔






