آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا ہے، وزیرخزانہ

0
298

واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان کی معاشی کارکردگی اور استحکام کو سراہا ہے۔

انہوں نے اٹلانٹک کونسل میں کہا کہ حکومت نے سیلاب امداد کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ٹیکس اصلاحات پر کام جاری ہے، ریٹیل اور رئیل اسٹیٹ کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا ہے، اور ایف بی آر میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور اے آئی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی کا ماڈل اپنایا گیا، خام مال پر ڈیوٹیاں کم کی گئی ہیں، اور نجی شعبہ معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مارکیٹ پر مبنی ایکسچینج ریٹ برقرار رکھنے اور ٹیکس ٹو جی ڈی پی ہدف 11 فیصد تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا