اسلام آباد — پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے 22 اکتوبر تک بڑھا دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز نے اب تک 55 ہزار 500 عازمین کی بکنگ مکمل کر لی ہے جبکہ ساڑھے چار ہزار افراد کا کوٹہ ابھی باقی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کوٹہ پورا کرنے کے لیے تاریخ میں اضافہ کیا گیا ہے، اس لیے جو افراد پرائیویٹ اسکیم کے ذریعے حج پر جانا چاہتے ہیں وہ جلد از جلد بکنگ کرا لیں۔






