یوکرینی صدر امریکا پہنچ گئے، کل ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

0
310

واشنگٹن: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ایک بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن حماس یا کسی بھی دوسرے دہشت گرد سے زیادہ بہادر نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقت اور انصاف کی زبان روس کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوگی۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ جیسے ہی ٹوماہاک میزائلوں کا ذکر ہوا، ماسکو مذاکرات کے لیے بے تاب ہو گیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے واشنگٹن کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ مذاکرات اور جنگ کے خاتمے کے لیے جلد پیش رفت چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ یوکرین کی قیمتی معدنیات کے حوالے سے معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا