شیخ حسینہ 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں،چیف پراسیکیوٹر

0
319

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے مقدمے میں استغاثہ نے عدالت سے سزائے موت دینے کی اپیل کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ 2024 میں طلبہ تحریک کے دوران کریک ڈاؤن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو مہلک طاقت کے استعمال کا حکم دیا گیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 1400 افراد ہلاک ہوئے۔

چیف پراسیکیوٹر تاج الاسلام نے کہا کہ شیخ حسینہ 1400 مرتبہ سزائے موت کی مستحق ہیں، مگر قانونی طور پر کم از کم ایک بار سزائے موت کی اپیل کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق شیخ حسینہ مبینہ طور پر طاقت کے ذریعے خود اور اپنے خاندان کی دائمی حکمرانی چاہتی تھیں۔

ایک لیک شدہ آڈیو میں ان پر مظاہرین کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کرنے کے احکامات دینے کا الزام لگایا گیا، تاہم شیخ حسینہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔

شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، جبکہ بنگلا دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس ان کی حوالگی کا مطالبہ بھی کر چکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا