پنجاب حکومت کا نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنانے کا فیصلہ

0
390

لاہور: پنجاب حکومت نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس آئندہ ماہ سنگ بنیاد کے ذریعے شروع کیا جائے گا، جب کہ کیمپس میں 300 بستروں پر مشتمل جدید ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

اجلاس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ (سی بی ڈی)، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نواز شریف آئی ٹی سٹی کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ٹائم فریم مقرر کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ بند کی تعمیر سے لاہور دریائے راوی کے سیلابی خطرے سے محفوظ ہوجائے گا۔ انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں کی دلچسپی کا ذکر کیا گیا، جبکہ ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ نے پلیر تھیم پارک میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ منصوبے کے تحت 80 نشستوں پر مشتمل فلائنگ تھیٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

مزید آگاہ کیا گیا کہ سلیکون سٹی، یونیورسٹی بلاک، اے ایس ٹی آر اے بلاک اور فلم سٹی میں بھی مختلف اداروں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔ آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ راوی سٹی کو پاکستان کا پہلا مکمل گرین سٹی قرار دیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل پر زور دیتے ہوئے سہ ماہی پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور روڈا کا قابل عمل بزنس پلان بھی طلب کرلیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا