سہ ملکی ٹی 20 سیریز ، زمبابوے نے پی سی بی کی دعوت قبول کر لی

0
121

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان نے سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے دیگر بورڈز سے رابطے شروع کیے۔

پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز نومبر میں ہوگی۔

یہ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں شیڈول ہے۔

افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 17 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔

سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو بھی راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا