دکی: چمالنگ کی مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق کان کنوں کی شناخت زین اللہ ولد خانول اور سبحان اللہ ولد سید عالم ساکنان افغانستان کے نام سے ہوئی۔
چمالنگ پولیس نے کہا کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو آبائی وطن روانہ کردیا ہے۔






