لاہور: پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کے مکمل طور پر انتخابی عمل سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے امیدوار کھڑے نہیں کر سکے گی کیونکہ اس کے پاس پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے انتخابی نشان موجود نہیں۔
اگر امیدوار آزاد حیثیت میں جیت بھی جائیں تو وہ بعد میں تحریک انصاف میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔ نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کو 30 دن کے اندر کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔
پی ٹی آئی حامی امیدواروں کے خلاف جماعت کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کر سکے گی۔
انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق پی ٹی آئی کا کیس گزشتہ 19 ماہ سے الیکشن کمیشن میں زیر التواء ہے۔ وکلاء کی عدم پیروی کے باعث فیصلہ نہ ہو سکا۔
لاہور ہائیکورٹ میں سٹے آرڈر کے باعث الیکشن کمیشن نے سماعت روک رکھی ہے۔






