پاک فوج کی افغانستان میں کارروائی، گل بہادر گروپ کے 70 دہشتگرد ہلاک

0
343

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پکتیکا میں کارروائی کے دوران خوارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد دہشت گرد ہلاک کر دیے۔

17 اکتوبر کی رات دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو انتہائی ٹارگٹڈ کارروائی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق مارے جانے والوں میں گروپ کے اہم سرغنے بھی شامل تھے۔

حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پاکستان میں بڑی دہشت گرد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور افغانستان سے داخل ہو کر حملے کرتا تھا۔

اسی گروپ نے 17 اکتوبر کو خادی، شمالی وزیرستان میں VBIED حملے کی کوشش بھی کی تھی جس میں 3 خواتین، 2 بچے اور ایک جوان شہید ہوئے۔

مارے جانے والے اہم سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ، صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللہ شامل ہیں۔

دیگر ہلاک دہشت گردوں میں گلاب عرف دیوانہ، رحمانی، عادل اور فضل الرحمان بھی شامل ہیں، فضل الرحمان گل بہادر کا قریبی رشتہ دار تھا۔

عاشق اللہ عرف کوثر اور یونس بھی کارروائی میں مارے گئے۔ حکام کے مطابق یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا