پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے رہنماؤں کی سنچری مکمل

0
142

اسلام آباد(طلوع نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) چھوڑنے والے رہنماؤں کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کے بعد حراست میں لیے گئے اور حراست میں جائے بغیر تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں پارٹی کے نمایاں رہنما اور سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی شامل ہیں۔

فواد چودھری، شیریں مزاری، عامر کیانی، خسرو بختیار، جمشید چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری بھی عمران خان سے راستے الگ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔گزشتہ روز خانیوال سے سابق ایم پی اے عمران پرویز نے بھی پی ٹی آئی چھوڑ دی اور سیاست سے بھی بریک لینے کا اعلان کر دیا۔

اس کے علاوہ مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے سابق معاون خصوصی احمد حسین شاہ نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا