بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور اُن کے شوہر راگھو چڈھا والدین بن گئے ہیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اُن کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ “وہ آگیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں اپنی پرانی زندگی یاد بھی نہیں۔ ہمارے بازو بھر گئے ہیں اور دل اس سے بھی زیادہ۔”
بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی کو دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں شوہر اور دونوں خاندان موجود تھے۔ حمل کے دوران وہ زیادہ تر دہلی میں ہی رہیں اور سوشل میڈیا پر سرگرم بھی رہیں۔
پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی 24 ستمبر 2023 کو ہوئی تھی، جبکہ منگنی 13 مئی 2023 کو ہوئی تھی۔ اگست 2024 میں دونوں نے پہلی بار مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ والدین بننے والے ہیں۔






