دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوا

0
395

پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں ترقی اور خوش حالی کا دارومدار قیامِ امن پر ہے، اور دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضروری ہیں۔ گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی صورت حال، دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور پاک۔افغان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں فتنہ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر اور نادرا آفس پر دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور متاثرہ عمارتوں کی بحالی پر بھی بات کی۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن پسند ہیں اور صوبے کی خوش حالی کے لیے پائیدار امن ناگزیر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا