ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے امیدوار کا اعلان کر دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے بابر نواز خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی 21 اکتوبر کو ہوگی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار شہر ناز عمر ایوب خان کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے ہیں۔ اسکروٹنی کے دوران ان پر کسی قسم کا اعتراض دائر نہیں کیا گیا۔
این اے 18 کے لیے مجموعی طور پر 14 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 23 نومبر کو منعقد ہوگی، جہاں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔






