اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگی۔ اس دوران وہ سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ وفاقی وزرا بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔






