راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودیہ فرار ہونیوالا ملزم انٹرپول کی مدد سے گرفتار

0
331

راولپنڈی: خاتون کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالرزاق کو سعودی عرب میں گرفتار کیا اور اسے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کردیا۔

ملزم نے گزشتہ سال ایک خاتون کو قتل کیا تھا اور بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ اس کے خلاف تھانہ سودھراں گجرانوالہ میں قتل کا مقدمہ درج تھا۔

ریڈ نوٹس کے اجرا کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول ریاض کے باہمی رابطے سے گرفتاری ممکن ہوئی۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو پنجاب پولیس کے حوالے کردیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا