موٹر سائیکل سوار خاتون نوجوان سے موبائل چھین کر فرار

0
227

پشاور کے علاقے گلبرگ میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی جہاں موٹرسائیکل پر سوار خاتون راہ گیر نوجوان کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئی۔ عینی شاہدین کے مطابق واردات کے وقت نوجوان فون پر بات کرنے میں مصروف تھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون نے جھپٹا مارا۔

موٹرسائیکل ایک مرد چلا رہا تھا جبکہ خاتون اس کے پیچھے بیٹھی تھی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی ہے۔

پولیس نے خاتون کی شناخت اور گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے جبکہ متاثرہ نوجوان کی درخواست پر مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا