بلٹ پروف گاڑیاں ناقص، وفاق کو واپس کی جائیں، وزیر اعلیٰ پختونخوا

0
371

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنی پہلی باضابطہ میٹنگ میں صوبے کی سکیورٹی، گڈ گورننس اور وفاق سے تعلقات پر سخت مؤقف اپنایا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناکام حکمت عملی کے باعث صوبے میں ایک بار پھر دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ وار آن ٹیرر فنڈز اور دیگر آئینی حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فنڈز بروقت جاری ہوں تو صوبہ پولیس کو مضبوط بنا کر سکیورٹی صورتحال بہتر کر سکتا ہے۔

سہیل آفریدی نے انتخابات کے دوران عوام کے مینڈیٹ کی حفاظت کرنے پر بیوروکریسی اور پولیس کو سراہا جبکہ ایسے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا جنہوں نے عوامی فیصلے کا احترام نہیں کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی اور سرکاری عہدیدار عوام کی خدمت کے لیے جوابدہ ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے قبائلی اضلاع کے لیے بڑے اقدامات کا اعلان کیا جن میں ٹرائبل میڈیکل کالج، ٹرائبل یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز اور ہر تحصیل میں پلے گراونڈز کی تعمیر شامل ہے۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ اور شہید ارشد شریف کے نام سے جرنلزم یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ پشاور شہر کی بحالی کے لیے خصوصی ریوائیول پلان تیار کرنے کا فیصلہ بھی اجلاس میں کیا گیا۔

انہوں نے وفاق کی جانب سے فراہم کی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو کے پی پولیس کی توہین قرار دیتے ہوئے انہیں واپس کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے سابق وزرائے اعلیٰ کی سکیورٹی بحال کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور اپوزیشن ارکان سے بھی ملاقاتیں کیں اور کہا کہ صوبے کے ایجنڈے پر عملدرآمد حکومت اور اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا