طورخم بارڈر دوبارہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاری شروع

0
231

طورخم بارڈر کو آٹھ روز بعد دوبارہ تجارت کے لیے کھولنے کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ کسٹمز حکام نے عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر طورخم ٹرمینل پر اپنی ڈیوٹی سنبھالیں۔ ساتھ ہی کارگو کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی دوبارہ ٹرمینل پر پہنچا دیا گیا ہے، جسے حالیہ کشیدگی کے باعث 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب ہٹایا گیا تھا۔

سرحد بندش سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کے باعث طورخم گزرگاہ ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند کردی گئی تھی۔ پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خوردونوش لے جانے والی متعدد گاڑیاں پاکستانی حدود میں ہی رک گئی تھیں جبکہ شمالی وزیرستان میں غلام خان اور جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ سرحد بھی بند کی گئی تھی۔

افغان ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب بھی بڑی تعداد میں مسافر سرحد پر پہنچ چکے ہیں کیونکہ انہیں بھی بارڈر کھولنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ گزرگاہ کھلنے کے بعد تجارت اور سفر دونوں میں بحالی متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا