معروف بھارتی اداکار انتقال کر گئے

0
369

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اور مقبول اداکار اسرانی 84 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق وہ طویل عرصے سے علیل تھے اور آج شام ان کا انتقال ہوا۔ ان کے بھتیجے نے بھی وفات کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرانی نے تقریباً 50 برس پر مشتمل اپنے فلمی کیریئر میں 350 سے زائد فلموں میں کام کیا اور مزاحیہ و معاون کرداروں کے ذریعے فلم نگری میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 1970 کی دہائی ان کے کیریئر کا عروج تصور کی جاتی ہے، جب وہ ہندی سنیما کے قابلِ اعتماد کریکٹر ایکٹرز میں شمار ہونے لگے۔

انہوں نے ’شعلے‘، ’چپکے چپکے‘، ’رفو چکر‘، ’میرے اپنے‘، ’باورچی‘ اور ’چھوٹی سی بات‘ سمیت درجنوں مقبول فلموں میں اداکاری کی۔ فلم شعلے میں جیل وارڈن کا ان کا یادگار کردار آج بھی شائقین کو یاد ہے۔ بعد ازاں ’دھمال‘، ’بھول بھلیاں‘ اور ’بَنٹی اور ببلی 2‘ میں بھی انہوں نے اپنی موجودگی سے ناظرین کو متاثر کیا۔

ان کے انتقال کی خبر پر بالی ووڈ میں دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور ساتھی فنکار انہیں ایک باکمال اداکار اور منفرد مزاح نگار کے طور پر یاد کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا