ٹرمپ کی بھارت کو ایک بار پھر دھمکی

0
314

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے روسی تیل خریدنا بند کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، ورنہ اسے بھاری ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ائیر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ان کی وزیراعظم نریندر مودی سے بات ہوئی تھی اور مودی نے روسی تیل کے معاملے پر آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی کی ہے۔

ایک صحافی نے سوال اٹھایا کہ اگر مودی اور ٹرمپ کے درمیان ایسی بات ہوئی ہے تو भारत اس کی تردید کیوں کر رہا ہے؟ اس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ اگر بھارت ایسا کہتا ہے تو پھر وہ بھاری محصولات ادا کرتا رہے، اور وہ یقیناً ایسا نہیں چاہیں گے۔

گزشتہ روز بھی ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ وہ بھارت کی روسی تیل خریدنے کی پالیسی سے خوش نہیں تھے لیکن مودی نے انہیں اس عمل کو روکنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

دوسری جانب بھارت کی وزارت خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور ٹرمپ کے درمیان روسی تیل کے حوالے سے کوئی تازہ گفتگو نہیں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ روز دونوں رہنماؤں کے درمیان کسی قسم کی ٹیلی فونک بات چیت بھی نہیں ہوئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا