کراچی: سپارکو کے مطابق جمادی الاول 1447 ہجری کا نیا چاند 21 اکتوبر 2025 کو شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہوگا۔
سپارکو کا کہنا ہے کہ 23 اکتوبر کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 49 گھنٹے ہوگی، جبکہ ساحلی علاقوں میں چاند کے نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔
ماہرین فلکیات کے مطابق جمادی الاول کا پہلا دن 24 اکتوبر 2025 کو متوقع ہے۔
البتہ اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔






