میرپور: ویسٹ انڈیز نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں 10 رنز سے ہرادیا، تین میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہوگئی۔
بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 213 رنز بنائے، جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 9 وکٹ کے نقصان پر اسکور برابر کردیا۔
میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں میزبان ٹیم 10 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکی۔
میچ کی خاص بات یہ رہی کہ 100 میں سے 91 اوورز اسپنرز نے کروائے، جو ایک روزہ کرکٹ میں اسپنرز کے سب سے زیادہ اوورز کرانے کا نیا ریکارڈ ہے۔






