خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز ہندوکش ریجن (افغانستان) اور گہرائی 234 کلومیٹر تھی۔
جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، سوات، مالاکنڈ، دیر، نوشہرہ، چارسدہ، بونیر، رستم اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔
زلزلہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر آیا، جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق تمام اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔






