گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی حمایت پر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی مؤثر جواب نہیں دیا تھا۔
سلیم حیدر نے موجودہ سیاسی قیادت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔






