ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں۔ نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ ہیک کرکے ان کے رشتے داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے۔
ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق کالر نے خود کو پی ایم ڈی سی کا نمائندہ ظاہر کیا اور پارسل کی ترسیل کے لیے ویریفیکیشن کوڈ مانگا۔ کوڈ شیئر کرتے ہی ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ جن افراد نے تصدیق کی وہ بچ گئے، مگر کچھ نے رقم منتقل کردی۔ نکہت شکیل نے سوال اٹھایا کہ نوسرباز کو پی ایم ڈی سی دستاویزات کی تفصیلات کیسے معلوم تھیں۔





