پاک فضائیہ کی بنیاد میں پولینڈ کا اہم کردار، تعلقات تاریخی اور منفرد ہیں:اسحاق ڈار

0
489

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، جس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا اور افغان سرزمین سے دہشت گردی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے بھارتی جارحیت پر تشویش ظاہر کی اور کشمیر پر پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، جن میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان معاہدہ شامل ہے۔

یہ دورہ رادوسواف سیکورسکی کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے، جو اسحاق ڈار کی دعوت پر کیا گیا اور دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار پایا۔ جولائی میں دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے دوروں، پارلیمانی روابط اور مذاکرات کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اگلا دور مشاورت 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا