پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز معطل

0
276

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کو معطل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے فرنچائز کو معاہدے کی خلاف ورزی پر باضابطہ نوٹس جاری کیا، جس میں معاہدے کی منسوخی کی تنبیہ بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق فرنچائز کے مالک علی ترین کی جانب سے پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ کے خلاف مسلسل بیانات اور انٹرویوز دینا معطلی کی بڑی وجہ بنا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بیانات سے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہنچا، جس پر پی سی بی نے سخت نوٹس لیا۔ مزید قانونی کارروائی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا