خاتون نے لال بیگ کے خوف میں عمارت کو آگ لگا دی

0
245

سیؤل: جنوبی کوریا میں ایک خاتون نے لال بیگ مارنے کی کوشش میں پورے اپارٹمنٹ کی عمارت کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے آگ پھینکنے والا آلہ استعمال کیا جس سے شعلے پھیل گئے اور عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس واقعے میں ایک خاتون کھڑکی سے گر کر ہلاک ہو گئی، جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوئے۔

خاتون نے بتایا کہ وہ لائٹر اور آگ پھینکنے والے آلے سے لال بیگ مارنا چاہتی تھیں، لیکن غلطی سے گھر کے سامان میں آگ لگ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ پر غیر ذمہ داری سے آگ لگانے اور ایک شخص کی ہلاکت کی دفعات عائد کی جا سکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا